ایف آئی اے نے اصغرخان کیس بند کرنے کی سفارش کیوں کی؟ بڑی وجہ سامنے آ گئی

ایف آئی اے نے سپریم کورٹ میں اصغر خان کیس کی فائل بند کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ اتنے شواہد نہیں کہ کارروائی کی جاسکے۔


سپریم کورٹ میں ایف آئی اے کی جانب سے جمع کروائی گئی انکوائری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ معاملہ 25 سال سے زائد پرانا ہے اور اہم گواہوں کے بیانات میں تضاد ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بینکوں سے ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ بھی نہیں ملا، جن سیاستدانوں پرپیسے لینے کا الزام تھا انہوں نے بھی انکار کر دیا ہے۔

ایف آئی اے کی رپورٹ اور کیس بند کرنے کی سفارش کی درخواست کے بعد سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت پیر تک کے لیے ملتوی کر دی ۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎