عاطف اسلم مرسڈیز سے رکشے پر کیوں آ گئے؟

پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم ان دنوں بینکاک میں ہیں، عاطف نے سوشل میڈیا پر مداحوں کیلئے دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے۔


انسٹا پر خاصے سسپنس کے ساتھ شروع ہونے والی اس ویڈیو میں عاطف ایک مرسڈیز بینز سے اترتے ہوئےکہتے ہیں کہ ’’کیا یار، تیری مرسڈیز ہی نہیں چلتی‘‘ جس کے بعد انہیں سامنے کھڑے ایک رکشے کی جانب بڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔

بینکاک کی اس روایتی سواری کو چلانے کیلئے کسی چابی کی ضرورت نہیں ہوتی لیکن عاطف اسلم تفریح کے موڈ میں ہیں یا شاید انہیں علم نہیں، پیچھے سے آوازیں بھی لگائی جا رہی ہیں کہ کہاں جا رہے ہیں مگر وہ سنی ان سنی کر کے رکشے میں بیٹھے اور بولے ’’چابی تو دے‘‘۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎