نوکری نہیں آتی تو کرتے کیوں ہو، آصف زرداری نے کسے کہا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائے گئے

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ نوکری نہیں آتی تو کرتے کیوں ہو ، الزام لگاؤ پھانسی چڑھادو لیکن یہ کیا بکری چوری جیسے الزامات لگارہے ہو، مجھے کرکٹ نہیں آتی تو کھیلتا بھی نہیں ہوں۔‘


سابق صدر آصف زرداری نےضلع بدین کے علاقے کپری موری میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ آپ کوششیں جاری رکھیں ، ہم مقابلہ جاری رکھیں گے، ایک نہیں پچاس کیس بناؤ، پہلے بھی اتنے کیسز بھگتے ہیں ، مجھے اور عوام کو فرقنہیں پڑتا، میں سامنا کروں گا۔ پانچ سال میں تو آم کا باغ تیار نہیں ہوتا، ملک کیسے تیار کردو گے؟غیرسیاسی مقامات پر بیٹھے لوگوں کو یہ بات سمجھانا چاہیے‘

انہوں نے کہا کہ یہ لوگوں کو گمراہ کرنے کی باتیں ہیں،بکری شکری یہ ڈرامہ ہے،الزام لگانا ہے تو یہ لگاؤ میں نے کے پی کو شناخت دی،میں کہتا تھا کہ الزام لگاؤ کہ میں نے تمام صوبوں کو اختیار دیا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎