حکومت شہبازشریف کے چیئرمین پی اے سی سے خوفزدہ کیوں ہے؟ مریم اورنگز یب نے بڑی وجہ بتا دی

 

لاہور: مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگز یب نے کہاہے کہ شہبازشریف کے چیئر مین پی اے سی ہوتے ہوئے حکومت کوخوف ہے کہ کہیں پی اے سی میں پشاور میٹرو کا کیس نہ منگوا لیا جائے؟

 

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ”ٹو دی پوائنٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگز یب نے کہا کہ حکومت کوخوف ہے کہ کہیں پی اے سی میں پشاور میٹر وکا کیس نہ منگوا لیا جائے ، دنیا میں اس وقت جگ ہنسائی ہورہی ہے کہ پاکستان کا وزیر اعظم نیب میں ملزم ہے اور وزارت عظمیٰ کی کرسی پر بھی بیٹھا ہواہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو استعفیٰ دیکر نیب میں پیش ہونا چاہئے ، ڈر اس وقت یہ ہے کہ وزیر اعظم نیب کو تفتیش میں مطلوب ہیں لیکن وہ تاریخ پر نہیں جاتے ۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎