عالمی ریٹنگ ایجنسی نے حکومت کو مہنگائی کم کرنے کا طریقہ بتا دیا

کراچی: (دنیا نیوز) فچ نے پاکستانی معشیت پر رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے ملکی معاشی اشاریئے تسلی بخش نہیں۔ شرح سود میں اضافے اور تیل کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی کو قابو میں رکھنے میں مدد ملے گی


عالمی ریٹنگ ایجنسی کے ذیلی ادارے فچ سلوشنز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مالی سال 19-2018 میں شرح سود میں مزید اضافے کی توقع نہیں، سال 2018 میں پہلے ہی شرح سود 4.25 فیصد سے 10 فی صد پر پہنچا دیا گیا تھا، جس سے مہنگائی میں اضافے کی شرح 6 فی صد تک رہنے کی توقع ہے۔

فچ کا کہنا ہے کہ رواں بجٹ میں مالیاتی خسارہ 6 فی صد جبکہ معاشی شرح نمو میں سست روی کی وجہ سے محصولات میں کمی دیکھی جاسکتی ہے، فچ کے مطابق آنے والے مہنیوں میں حکومت آئی ایم ایف کی فنڈنگ حاصل کرنے کے لیے اپنے اخراجات میں کمی کرسکتی ہے۔ فچ کا مزید کہنا ہے کہ جاری کھاتوں کے خسارے، روپے کی قدر میں کمی اور غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر کی وجہ سے پاکستانی معیشت کا رجحان غیرمستحکم ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎