سابق کپتان یونس خان نے اپنی کامیابی کا راز بتا دیا

سابق کپتان یونس خان نے انکشاف کیا ہے کہ جب کرکٹ کھیلتا تھا تو سنچری کے بجائے صرف 6 گیندوں کا پلان بناتا تھا۔


کراچی میں سابق کپتان یونس خان نے ویمن ٹرائنگولرسیریزمیں خواتین کھلاڑیوں کو لیکچر دیا۔ انھوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو خود کو ذہنی طور پرمضبوط بنانا چاہئے۔

اپنے کیرئر کے حوالےسے یونس خان نے بتایا کہ جب میں کھیلتا تھا تو سنچری کا نہیں سوچتا تھا، صرف چھ گیندوں کا پلان بناتا تھا۔ انھوں نے انکشاف کیا کہ ان کی بیٹنگ کےدوران ٹیم کوچز واش روم چلے جایا کرتے تھے، کوچز دعائیں کرتے تھے کہ کسی طرح چھ گیندیں ہوجائیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎