زلمے خلیل زاد پھر پاکستان آ رہے ہیں

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد پاکستان سمیت 5 ملکوں کا دورہ کریں گے۔


امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ زلمے خلیل زاد 5ممالک کے ان دوروں کے دوران اپنے اتحادیوں سے مشاورت کریں گے۔

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد چھٹی دفعہ پاکستان کا دورہ کریں گے، وہ 10 سے 28 فروری تک 5 ملکوں کا دورہ کریں گے۔

زلمے خلیل زاد جن 5ممالک کا دورہ کریں گے ان میں پاکستان کے علاوہ بلجیئم، جرمنی، ترکی، قطر اور افغانستان شامل ہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎