زلفی بخاری نے اوورسیز پاکستانیوں کو خوشخبری سنادی، اعلان کردیا

لندن : وزیرِاعظم عمران خان کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری کا کہنا ہے کہ اوورسیزپاکستانیوں کو قبضہ مافیا، سرمایہ کاری میں رکاوٹوں پرشکایات ہیں۔زلفی بخاری نے اوورسیز پاکستانی سوشل کونسل کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کونسل کے ممبران اوورسیز پاکستانی ہوں گے، 50 افراد پرمشتمل ایڈوائزری کونسل بھی کام کرے گی۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری برطانیہ کے دورے کے بعد دبئی روانہ ہوگئے۔زلفی بخاری کا لندن روانگی سے قبل کہنا تھا کہ دورے سے برٹش پاکستانیوں کے مسائل سے مزید آگاہی ملی۔وزیرِاعظم عمران خان کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اوورسیزپاکستانیوں کی عمران خان سے بہت امیدیں قائم ہیں، اوورسیزپاکستانیوں کوقبضہ مافیا، سرمایہ کاری میں رکاوٹوں پرشکایات ہیں۔

وزیرِاعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ویزا سمیت دیگرسروسز آن لائن کررہے ہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎