زلفی بخاری نے پاکستانی سرمایہ کاروں کو بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد: پاکستانی سرمایہ کاروں کے لئے خوشخبری، دبئی میں کاروبار شروع کرنا آسان ہو گیا، کوئی رجسٹریشن فیس نہیں جبکہ تین ماہ تک دفتر کی سہولت بھی مفت فراہم کی جائے گی ،وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے دبئی کی کمپنی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر دیئے۔

 

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نےپاکستانی سرمایہ کاروں کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ دبئی میں موجود اور نئے پاکستانی سرمایہ کار جنہوں نے کسی بھی وجہ سے اپنا کاروبار بند کر دیا تھا یا وہ نیا کاروبار شروع کر نا چاہتے ہیں، ان کے لئے دبئی کی ایک کمپنی کے ساتھ معاہدے طے پا گیا ہے، معاہدے کے تحت کمپنی پاکستانی سرمایہ کاروں کو تین ماہ کے لئے دفتر کی مفت سہولت فراہم کرے گی جبکہ دبئی میں کاروبار شروع کرنے کے لئے سرمایہ کاروں کو کسی قسم کی رجسٹریشن فیس بھی ادا نہیں کرنا پڑے گی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎