کراچی سےسکھر جانیوالے پی آئی اے طیارے کے قریب ایک ڈرون آگیا اور پھر۔۔۔

ذرائع کے مطابق طیارہ اُس وقت 4300 فٹ کی بلندی پر پرواز کررہا تھا جبکہ ڈرون طیارے سے 50 سے 100 فٹ اوپر تھا—۔فائل فوٹو


کراچی سے سکھر جانے والا پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کا طیارہ اُس وقت حادثے سے بال بال بچ گیا جب پرواز کے تھوڑی ہی دیر بعد ایک ڈرون طیارے کے انتہائی قریب آگیا۔

ذرائع کے مطابق طیارہ اُس وقت 4300 فٹ کی بلندی پر پرواز کررہا تھا جبکہ ڈرون طیارے سے 50 سے 100 فٹ اوپر تھا۔

ذرائع کے مطابق پی کے 536 کے کپتان کا کہنا ہے کہ واقعہ سپر ہائی وے پر افغان بستی کے قریب پیش آیا۔

کپتان نے واقعے کی اطلاع فوری طور پر کنٹرول ٹاور کو دی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎