اداکارہ متھیرا کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار، تشویشناک خبرآگئی

 معروف پاکستانی وی جے اور ماڈل متھیرا دبئی میں خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئیں۔


حادثہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب وہ اپنی دوست کی سرخ رنگ کی ہنڈائی گاڑی میں سفر کر رہی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق گاڑی کو دبئی کی ایک شاہراہ پر 2 ٹرکوں نے ٹکر مار دی، جس کے باعث وہ زخمی ہوئیں، جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

معروف اور بے باک پاکستانی ماڈل کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک خصوصی پوسٹ شئیر کی گئی جس میں انہوں نے حادثے کا شکار ہونے سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا۔

متھیرا کی حالت خطرے سے باہر ہے اور وہ اس وقت دبئی کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اس خبر کے سامنے آنے کے بعد اداکارہ متھیرا کے چاہنے والوں نے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎