اداکارہ ریما خان کا نواز شریف کو بہترین مشورہ

اداکارہ ریماخان لاہورمیں آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کے دفتر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔


انہوں نے اس موقع پر قیدی خواتین کے لیے سلائی مشینیں جیل حکام کے حوالے کیں، صحافی نےسوال کیا کہ اگرجیل کے دورے کے دوران ان کی نوازشریف یا شہبازشریف سے ملاقات ہو جائے تو وہ انہیں کیا مشورہ دیں گی۔

اداکارہ ریماخان کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے صدر محمد شہباز شریف اچھے انسان ہیں، وہ انہیں مشورہ دیں گی کہ وہ جرات مندی سےصورتحال کاسامنا کریں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎