افغان سر زمین امریکا کیخلاف استعمال نہ ہونےکی یقین دہانی

 

 


افغان میڈیا کا قطر ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ دوحا میں جاری طالبان اور امریکی نمائندوں کی بات چیت میں کئی نکات پر جلد معاہدہ ہونے کی توقع ہے ۔

افغان میڈیا کے مطابق قطر کی ثالثی میں طالبان اور امریکا مذاکرات چوتھے روز بھی جاری رہے، مذاکرات کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان نے افغان سر زمین امریکا یا کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

بات چیت میں جنگ بندی اور افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا بھی زیر بحث رہا ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎