علیم خان کے بعد تحریک انصاف کے ایک اور وزیر کے وارنٹ گرفتاری جاری

عدالت نے وزیر اطلاعات کے پی کے شوکت یوسفزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرد یئے


شوکت یوسفزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری مسلسل عدم حاضری پر جاری کیے گئے۔جس پر عدالت نے شوکت یوسفزئی کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے پی ٹی آئی کے 26 کارکنوں کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی وی ،پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی،،عدالت نے ناقابل وارنٹ مسلسل عدم حاضری پر جاری کئے 

سماعت کے دوران شاہ محمود قریشی ، جہانگیر ترین،اسد عمر اور شفقت محمود کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی، سماعت کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ، وزیراعظم عمران خان اور جہانگیرترین کی بریت کی درخواستوں پر بحث نہیں ہو سکی۔ 



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎