العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کا فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد نوازشریف صبح صبح کس شخصیت سے ملاقات کے لیے پہنچ گئے

سابق وزیراعظم نواز شریف نے پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے چیمبر میں ملاقات کے لیے پہنچے، جس میں عدالتی فیصلہ نون لیگی قائد کے خلاف آنے پر عوامی رابطہ مہم شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا، پیپلزپارٹی سے ممکنہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔


سابق وزیراعظم نواز شریف اس سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے بھی ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔

اس موقع پر حمزہ شہباز، خرم دستگیر، رانا افضال، طارق فضل، احسن اقبال، شاہد خاقان عباسی، نزہت صادق، مریم اورنگزیب، عظمٰی بخاری، راجا ظفر الحق، ڈاکٹر مصدق ملک بھی موجود تھے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎