سونے کی قیمت کم ہونے کے بعد پھر بڑھ گئی کتنا اضافہ ہوا جانیے

سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے اضافے سے 67 ہزار 300 روپے پر پہنچ گئی۔


سونے کی قیمت میں گزشتہ روز 500 روپے کمی ہوئی تھی جس کے بعد فی تولہ سونا 67 ہزار 400 روپے سے کم ہوکر 66 ہزار 900 روپے کی سطح پر آگیا تھا۔

ایک روز بعد ہی سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوگیا، جس سے قیمت دوبارہ 67 ہزار روپے کی سطح عبور کر گئی۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 67 ہزار 300 روپے ہوگئی، 10 گرام سونے کی قیمت بھی 358 روپے اضافے کے بعد 57 ہزار 700 روپے پر پہنچ گئی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎