شہباز شریف کی رہائی کے بعد نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو بڑا حکم جاری کردیا

 نواز شریف نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو عوامی رد عمل دینے کی ہدایت کی ہے۔


پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے آج جیل میں ملاقات کرنے کا دن تھا۔ن لیگی رہنماؤں اور کارکنان نے نواز شریف سے ملاقات کی اور اب ملاقات کی اندرونی کہانی بھی سامانے آ گئی ہے کے مطابق نواز شریف نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو عوامی رد عمل دینے کی ہدایت کی ہے۔آئی ایم ایف کی شرائط کو قومی اسمبلی میں زیر بحث لایا جائے۔نواز شریف نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ ملکی معاشی صورتحال پر مسملم لیگ ن عوام میں آگاہی مہم چلائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز ملاقاتیں کرنے والے پارٹی رہنمائوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ 

کوٹ لکھپت جیل میں کارکنان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ حریک انصاف کی حکومت ہمارے منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگا رہی ہے ،ان لوگوں کے پاس کرنے کو کچھ نہیں ہے ،مجھے وہ ٹی وی دیاہے جس پر کوئی خبر نامہ نہیں آتا، عدالتی کارروائی دیکھنے سے محروم ہوں ۔

۔نواز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت ہمارے منصوبوں پر اپنے نام کی تختی لگا رہی ہے، ہیلتھ کارڈ پی ٹی آئی کا نہیں بلکہ (ن) لیگ کا منصوبہ ہے ان لوگوں کے پاس کرنے کو کچھ نہیں ہے ۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎