شہبازشریف کو لاہور ہائی کورٹ سے رہائی ملنے کے بعد نیب بھی میدان میں آگیا۔۔۔ بڑی چال چل دی

 لاہور ہائیکورٹ نے شہبازشریف کی آشیانہ ہاﺅسنگ اور رمضان شوگر ملز کیس میں درخواست ضمانت منظور کر تے ہوئے انہیں دس دس لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم جاری کر دیا ہے تاہم دوسری جانب فواد حسن فواد کی آشیانہ کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی لیکن آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی ہے ۔


لاہور ہائیکورٹ نے شہبازشریف کو رمضان شوگر ملز اور آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل میں ضمانت پر رہاکرنے کا حکم جاری کر دیا ہے تاہم اب نیب بھی میدان میں آ گئی ہے اور فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر نے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔

لاہور ہائیکورٹ سے شہبازشریف کو ضمانت مل گئی لیکن نیب نے ایک اور بڑا فیصلہ کر لیا

نجی ٹی وی نے نیب ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ نیب نے شہبازشریف کے ضمانت کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور نیب کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ کے تحریری فیصلے کا انتظار کیا جارہاہے ۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎