سانحہ ساہیوال کےبعد وزیراعظم کا بڑا فیصلہ۔۔۔پنجاب پولیس میں بہت بڑی تبدیلی لانے کا اعلان۔۔عوام کے دل جیت لئے

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کو پولیس میں سکروٹنی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کے پی کی طرح پنجاب پولیس میں کرمنل ریکارڈ رکھنے والے اہلکاروں کی سکروٹنی کی جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب پولیس میں اصلاحات کے لیے بڑا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ پنجاب پولیس کو کرمنل ریکارڈ کے حامل اہلکاروں سے پاک کیا جائے۔ 

وزیراعظم نے اس متعلق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہدایات جاری کر دی ہیں انہوں نے پنجاب میں پولیس کے نظام کو بہتر کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔جب کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس میں سکروٹنی کا عمل شروع کر چکے ہیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پنجاب پولیس اصلاحات پر فوری عمل کیا جائے گا جس کے تحت 100ماڈل پولیس سٹیشنز بنائے جائیں گے اور خیبر پختونخوا میںپولیس اصلاحات کے کامیاب تجرے سے استفادہ حاصل کیا جائے گا 

پنجاب میں خامیاں دور کر کے خیبر پختونخوا طرز کا پولیس ایکٹ لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔وزیراعظم عمران خان نے ساہیوال معاملے پر فوری انصاف کی ہدایت دی اورحکام کو کہا کہ ملوث افراد کے مقدمات فوری طور پر عدالتوں میں پیش کیے جائیں



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎