سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور افریقہ کے درمیان میچ کا فیصلہ ہوگیا

تین میچز کی سیریز میں پروٹیز نے ایک صفر کی برتری حاصل کرلی دوسرا مقابلہ اتوار کو جوہانسبرگ میں ہو گا۔


۔فاف ڈوپلیسز اور ریزا ہینڈرکس نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

 ہینڈرکس نے 74 اور ڈوپلیسی نے 78 رنز اسکور کیے۔ عثمان شنواری نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کرباوٗلنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔

پہلے کھیلتے ہوئے جنوبی افریقہ نے 6وکٹوں پر ایک سو بانوے رنزکامجموعہ ترتیب دیا۔ کپتان فاف ڈوپلیسز نے اٹھہتر رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور چار بار گیند کو میدان سے باہر پھینکا۔ ریزا ہینڈرکس نے بھی کپتان کا بھرپور ساتھ نبھایا اور آٹھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے چوہتر رنز بنائے

۔ ہدف کے تاقب میں گرین شرٹس بیس اوورز میں ایک سو چھیاسی رنز بنا سکے

جواب میں پاکستان کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بناسکی۔ شعیب ملک نے 49، حسن طلعت نے 40 اور بابراعظم نے 38 رنز بنائے۔ آخری اوور میں پاکستان کو 16 رنز کی ضرورت تھی لیکن دس رنز ہی بن سکے۔ کپتان شعیب ملک نے انچاس رنزکی اننگز کھیلی۔ بابراعظم کا رن آؤٹ ہونا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔انہوں نے اڑتیس رنزبنائے، حسین طلعت کی اننگز کا خاتمہ چالیس رنزپر ہوا۔ بیورن ہیڈرکس، تبریز شمسی اور کرس مورس نے دودو شکارکئے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎