اکشے کمار بھی ’پاکستان‘ کی محبت میں بول اُٹھے، ایسا بیان دے دیا کہ بھارتیوں کو مرچیں لگ گئیں

اکشے کمار کی ایک پرانی ویڈیوسوشل میڈیا پرگردش کررہی ہیجس میں وہ ایک نجی ٹی وی چینل کو دئیے گئے انٹرویو میں پاکستان سے متعلق اپنی محبت کا اظہارکرتے ہوئے کہہ رہے ہیں پاکستان میں میری فلمیں سب سے زیادہ بزنس کرتی ہیں، جتنا پیاروہاں سے ملتا ہے شاید ہی کہیں اورسے ملتا ہے۔


بھارت میں پاکستان سے محبت کرنا یا پاکستانیوں کی تعریف کرنا کسی سے برداشت نہیں ہوتا اگر بھارتی فنکار پاکستان کے لیے اپنی محبت کا ذرا سا بھی اظہارکرلیں تو سوشل میڈیا پرانہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے جس کی سب سے بڑی مثال بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان ہیں جنہیں پاکستان سے متعلق بات کرنے پربھی غدار قراردے دیا جاتا ہے اوران سے فوراً بھارت سے نکل کر پاکستان منتقل ہونے کا مطالبہ کیا جاتا ہے تاہم حال ہی میں اکشے کمارپاکستان سے محبت کے اظہارپربھارتیوں کی تنقید کا نشانہ بن گئے۔

سوشل میڈیا صارفین کو اکشے کی پاکستان سے محبت ایک آنکھ نہ بھائی اور انہوں نے اکشے کمار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان پر تنقید کے تیربرسادئیے۔

کچھ صارفین نے کہا اگر یہی بات بالی ووڈ کے تینوں خانزشاہ رخ، سلمان یا عامرخان نے بولی ہوتی تو ہنگامہ کھڑا ہوجاتا جب کہ شاہ رخ کو اس بات پر وطن دشمن قرار دے دیا جاتا اورایک ہفتے تک سوشل میڈیا پرشاہ رخ خان کے خلاف ٹرینڈ گردش کرتا۔الطاف نامی صارف نے طنزیہ کہا اب بتاؤ اکشے کمار کو دھکے مار کے ملک سے باہر کہاں بھیجا جائے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎