فلیگ شپ اورالعزیزیہ ریفرنسز کا فیصلہ، عمران خان نے کیا حکمت عملی تیار کریں گے

العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کے فیصلہ کے حوالے میں وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے وزراء اور پارٹی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔


 اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر پارٹی بیانیہ اور لائحہ عمل طے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وزیراعظم آفس میں ہوگا، اجلاس میں فلیگ شپ انویسٹمنٹ اور العزیزیہ ریفرنس کے فیصلے سے متعلق مشاورت ہوگی۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان حکومتی پالیسیوں پر رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے، مختلف امور پر پارٹی اور حکومت کا نقطہ نظر واضح کریں گے، جبکہ ملک کی سیاسی صورتحال اور حکومتی کارکردگی پر بھی غور ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارٹی کے ترجمان اور اسپوکس پرسنز کو طلب کیا گیا ہے، تاکہ موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر پارٹی بیانیہ اور لائحہ عمل طے ہو اور قومی میڈیا میں پارٹی موقف کو نمایاں انداز میں پیش کیا جائے۔

واضح رہے کہ اجلاس آج سہ پہر 3 بجے وزیراعظم آفس میں ہوگا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎