علیم خان کا استعفیٰ منظور۔۔۔ ان کی جگہ کس کو وزیر بنا دیا گیا؟ فیصلہ ہوگیا

وزیر اعلیٰ پنجاب نے نیب کی حراست میں موجود پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے


 وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔

ان کی جگہ پر وزیر قانون راجا بشارت کو بلدیات کی وزارت کا قلمدان سونپ دیا گیا۔

وزیر اعلیٰ نے عبدالعلیم خان کا تمام 6 وزارتوں سے استعفیٰ منظور کیا ہے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان کو نیب نے گرفتار کیا تھا جس کے تھوڑی ہی دیر بعد انہوں نے بطور وزیر اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ عبدالعلیم خان پنجاب کے سینئر صوبائی وزیر ہونے کے ساتھ بلدیات سمیت 6 اہم وزارتیں چلا رہے تھے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎