علی ترین نے اپنی ٹیم کیلئے چار نام شارٹ لسٹ کرلئے، کون کونسے ہیں؟ آپ بھی جانئے

پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم کے مالک اور پی ٹی آئی رہنما جہانگیر خان ترین کے صاحبزادے علی ترین نے اپنی ٹیم کے لئے چار نام شارٹ لسٹ کر لیے ہیں.


ترین نے ٹویٹر پر اپنی ٹیم ملتان کے ساتھ 4 نام ’’ملتان ملنگز‘‘، ’’ملتان جنوبیز‘‘، ’’ملتان سینٹس‘‘ اور ملتان بہادرز تجویز کئے ہیں.

جس پر انہوں نے شائقین کرکٹ سے ان میں سے ایک نام کے حوالے سےووٹنگ کی صورت میں رائے مانگی ہے.

اس سے قبل علی ترین نے ایک اور ٹویٹ میں کہہ چکے ہیں کہ اپنی ٹیم کے نام کے ساتھ ملتان برقرار رکھنا چاہتے ہیں تاہم ملتان سلطان والے نام میں سے سلطان کو تبدیل کرسکتے ہیں.

واضح رہے پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کی بولی لاہور میں ہوئی جس میں علی ترین کامیاب بڈز ٹھہرے اور چھٹی ٹیم کے مالکانہ حقوق حاصل کیے.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎