پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم خریدنے والے علی ترین نے شائقین کرکٹ کو بڑی آفر کروا دی

پاکستان سپر لیگ  کی چھٹی ٹیم خریدنے والے جہانگیرخان ترین کے صاحبزادے علی ترین نے اپنی ٹیم کیلئے شائقین سے نام مانگ لئے ہیں ۔


ٹویٹر پرایک پیغام میں علی ترین نے کہاکہ شائقین ایسانام تجویز کریں جو جنوبی پنجاب کی نمائندگی کرتاہو ۔انہوں نے مزیدکہاکہ میں ٹیم کے نام کے ساتھ ملتان برقرار رکھنا چاہتا ہوں تاہم ہم ملتان سلطان والے نام میں سے سلطان کوتبدیل کرسکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے شائقین اپنی تجاویز بھیجیں جس کی تجویز ہم قبول کریں گے اسے اپنے ساتھ میچ دیکھنے کی دعوت دی جائے گی اورمیں اس کے ساتھ ایک بڑی جھپی بھی ڈالوں گا۔

ان کے ٹویٹ کے بعد شوشل میڈیا پرمختلف شائقین نے ملتان کی ٹیم کیلئے مختلف نام تجویز کرنے شروع کردیئے ہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎