آسٹریلیا میں گرمی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

ایڈیلیڈ: جنوبی آسٹریلیا میں درجہ حرارات نے تمام پرانے ریکارڈ توڑ دیے اور گرمی کی شدت 49 ڈگری تک جاپہنچی۔


بیورو آف میٹرولوجی نے رپورٹ کیا کہ ایڈیلیڈ کے شمال میں 49.5 سیلسیس (120 فارن ہائیٹ) جبکہ شہر کے اندر درجہ حرارت 47.7 سیلسیس تک پہنچ گیا، جس نے 1939 میں بننے والے گرمی کے ریکارڈ کو توڑ دیا۔

اس کے علاوہ جنوبی آسٹریلیا کے 13 سے زیادہ ٹاؤنز میں بھی گرمی کے مختلف ریکارڈ ٹوٹ گئے۔

قبل ازیں آسٹریلیا کے محکمہ صحت نے رپورٹ کیا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 افراد کو گرمی سے متعلق بیماریوں کے لیے ہنگامی امداد فراہم کی گئی۔

اسٹیٹ ایمرجنسی سروسز کی جانب سے ٹوئٹ کی گئی کہ ’ اپنے بزرگ دوستوں، رشتے داروں، پڑوسیوں اور جو بیمار ہے اس پر نظر رکھیں‘۔

گرمی کے باعث پارک لینڈ علاقوں میں سیکڑوں چمکادڑیں درختوں سے گرگئی، جس نے محکمہ صحت کی انتظامیہ کو بھی عوامی انتباہ جاری کرنے پر مجبور کردیا۔

وسطی آسٹریلیا کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پانی کی ایک خشک جگہ کے قریب 90 گھوڑوں کے مردہ یا مردار حالت میں پانے کے بعد 50 جنگلی گوڑوں کو مجبورا پھینکنا پڑا۔

دوسری جانب خشک میدان میں درجنوں مردہ گھوڑوں کی حیران کردینے والی تصاویر بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر گردش کرتی نظر آئیں۔

مقامی نمائندہ تنظیم کے ڈائریکٹر سینٹرل لینڈ کونسل ڈیوڈ روس نے ایک بیان میں کہا کہ ’موسمیاتی تبدیلی کا پورا اثر ہم پر ہوا ہے، ہم امید کر رہے ہیں درجہ حرارت میں اضافے کے اس طرح کی ایمرجنسیز ہوسکتی ہیں تاہم صحیح طریقے سے کوئی تیار نہیں کہ وسائل سے جواب دے سکیں‘۔

موسمی صورتحال کے باعث 13 سے زائد اضلاع میں ممکنہ بش فائر کے خطرے کے پیش نظر ایمرجنسی سروسز الرٹ ہیں جبکہ تسمانیہ کی ریاست میں حکام کی جانب سے مکمل طور پر آگ لگانے پر پابندی کے احکامات بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔

بڑھتا ہوا درجہ حرارت گزشتہ ہفتے کی گرمی کی لہر کا نتیجہ ہے، جس کی وجہ سے آسٹریلین ٹاؤن زمین پر گرم ترین مقامات بن گئے تھے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎