کرکٹ میچ کے دوران پیش آیا ایسا واقعہ جو کرکٹ کی 141 سالہ تاریخ کے دوران پہلے کبھی نہ ہوا

 تقریباً تمام لوگوں نے ہی یہ مناظر دیکھے بھی ہوں گے کہ بارش کی وجہ سے میچ رک گیا مگر  بارش یا کم روشنی نہیں بلکہ سورج کےباعث میچ روک دیا گیا، کرکٹ کی تاریخ کا یہ انوکھا واقعہ انڈیا اورنیوزی لینڈ کے پہلے ون ڈے کے دوران نیپیر میں پیش آیا۔


سورج کی روشنی اس قدر تیز ہو گئی کہ بلے باز، فیلڈرز حتیٰ کے امپائرز بھی صحیح طرح دیکھنے سے قاصر ہو گئے اور بالآخر امپائرز نے کچھ دیر کیلئے میچ روکنے کا فیصلہ کر لیا تاکہ کسی قسم کی مشکل پیش نہ آ سکے۔

کرکٹ کی تاریخ کا یہ انوکھا واقعہ نیوزی لینڈ کے شہر نیپیر میں پیش آیا۔ بھارتی بلے بازوں نے امپائرز سے سورج کی کرنیں آنکھوں میں پڑنے کی شکایت کی تھی۔

واضح رہے کہ کرکٹ کے میدان میں پچ کی سمت شمال اور جنوب کی جانب ہوتی ہے تاہم نیپیر یں بنائی گئی پچ کا رخ مشرق اور مغرب کی جانب ہے۔

دنیائے کرکٹ میں یہ اپنی نوعیت کا واحد اور انوکھا ترین واقعہ ہے جہاں سورج کی روشنی کے باعث میچ روکنا پڑ گیا کیونکہ اس سے پہلے ایسی کوئی بھی مثال نہیں ملتی۔

اس میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرایا۔ کیوی ٹیم ایک سوستاون رنز پر ڈھیر ہوئی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎