پاکستان کو ٹیسٹ سیریز کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی کلین سوئپ کے سامنے کا خدشہ ہے۔ جبکہ سیریز کے آخری میچ سے قبل قومی ٹیم کیلئے ایک اور بری خبر سامنے آئی ہے۔
جنوبی افریقہ کیخلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی محمد حفیظ کی شرکت مشکوک ہے۔ آل راونڈر انجری سے مکمل طور پر نجات حاصل نہ کر پائے ہیں اس لیے انہیں میچ سے قبل فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان طویل سیریز کا آخری میچ آج کھیلا جائے گا۔
اس جیسی خبر پڑھیں:
وزیراعلیٰ شہباز شریف کی جنوبی افریقہ کے خلاف میچ جیتنے پر پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد
یاد رہے کہ ، جنوبی افریقہ نے گرین شرٹس کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دی تھی
جبکہ دوسرے میچ میں 7 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کرلی۔ اس سے قبل پروٹیز نے پاکستان کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا جبکہ پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 3-2 سے شکست دی تھی۔