العزیزیہ ریفرنس فیصلے سے قبل ایک اور فیصلہ آگیا عدالت نے نواز شریف کو بڑا ریلیف دے دیا

سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف آج نیب ریفرنسز کا فیصلہ سنایا جانا ہے جس پر پوری قوم کی نظریں ٹکی ہوئی ہیں۔ لیکن احتساب عدالت کے اس بڑے فیصلے سے متعلق ایک چھوٹا فیصلہ سنا دیا گیا ہے جو نواز شریف کےحق میں ہے


نواز شریف کی جانب سے بیگم کلثوم نواز کی وفات کے بعد استدعا کی گئی تھی کہ انہیں سیکسیشن سرٹیفیکیٹ جاری کیا جائے۔ نواز شریف نے بیگم کلثوم نواز کے اکاؤنٹ میں موجود 93 لاکھ 31 ہزار سے زائد رقم کے حصول کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا.

عدالت میں نواز شریف نے موقف اپنایا کہ بیگم کلثوم نواز 9 ستمبر 2018ء کو وفات پا گئیں ہیں.ان کی وفات کے اندراج کا سرٹیفیکیٹ بھی درخواست کے ساتھ منسلک کیا گیا

جس پر لاہور کی عدالت کے جج حبیب اللہ نے سماعت کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کی استدعا منظور کی اور نواز شریف کو سیکسیشن سرٹیفیکیٹ جاری کردیا.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎