بھارتی آرمی چیف کا ایک اور دوغلہ پن

بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے دوغلے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ طالبان سے مذاکرات ہوسکتے ہیں لیکن کشمیریوں سے نہیں۔


بھارتی میڈیا کے مطابق ایک پریس کانفرنس میں بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے کہا کہ جب پاکستان، امریکا، روس اور چین طالبان سے بات چیت میں مصروف ہیں۔ افغانستان میں بھارت کے مفادات ہیں تو دیگر ممالک کی طرح بھارت کو بھی طالبان سے مذاکرات کرنے چاہیے۔

انہوں نے کشمیر پر موقف واضح کرتے ہوئے کہا کہ ہتھیار اور مذاکرت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، مقبوضہ کشمیر میں مذاکرات صرف ہماری شرائط پر ہی ہوں گے، ہر جگہ کے لیے الگ پالیسی ہوتی ہے اور ہر جگہ ایک ہی پالیسی نہیں چلائی جاسکتی۔

چینی اور بھارتی افواج کےدوستانہ تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’ ہم نے تو چینی فوج کو بھی بھنگڑا کر وادیا‘۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎