پی ایس ایل 4 میں ملتان سلطانز میں ایک اور نئی انٹری، سب کے پسندیدہ غیرملکی کھلاڑی ملتان سلطانز میں شامل ہوگئے

اب تک اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم دو دفعہ اور پشاور زلمی کی ٹیم ایک بار لیگ جیت چکی ہے۔ 


ملتان سلطان نے نکولس پوران کی جگہ ویسٹ انڈیز کے ہی وکٹ کیپر بیٹسمین جو نسن چارلس کو سکواڈ کا حصہ بنا لیا ہے ۔

پاکستان سپر لیگ کے افتتاح سے قبل ملتان سلطانزکا ایک اور کھلاڑی ٹیم کا ساتھ چھوڑ گیا تاہم اس کا متبادل ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے ۔ویسٹ انڈیز کے وکٹ کیپر بیٹسمین نکولس پوران کو انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم میں شامل کرلیا گیا جس کی بنا پر انہوںنے پی ایس ایل میں شرکت سے معذرت کرلی۔

 

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے یو اے ای اور پاکستان میں شروع ہوگا، لیگ کا فائنل 17مارچ کو کراچی میں کھیلا جائیگا، لیگ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کرینگی، لیگ راﺅنڈ روبن فارمیٹ کے تحت کھیلی جائیگی۔

اب تک اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم دو دفعہ اور پشاور زلمی کی ٹیم ایک بار لیگ جیت چکی ہے۔ پاکستان سپر لیگ کا افتتاحی میچ 14فروری کو دفاعی چمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز ٹیموں کے درمیان دبئی میں کھیلا جائیگا۔ 



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎