مسلم لیگ ن کے دور حکومت کا ایک اوراسکینڈل منظرعام پر آگیا

محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق اینٹی کرپشن کو رمضان بازاروں کیلئے خریداریوں کی مد میں بوگس بلوں کے ذریعے 38کروڑ روپے کی ادائیگیوں کے بارے میں شواہد ملے تھے جس پر محکمہ اینٹی کرپشن نے رمضان بازاروں میں بوگس بلز کے ذریعے ادائیگیوں کی تحقیقات کیلئے سورس رپورٹ پر کارروائی شروع کر دی۔

محکمہ اینٹی کرپشن نے صوبائی دارالحکومت میں لگنے والے سستے رمضان بازاروں میں کروڑوں روپے کی مبینہ بدعنوانی کی تحقیقات شروع کردیں۔

شہرکے تمام ٹائونز میں سال 2018, 2017میں لگائے گئے رمضان بازاروں کیلئے ٹینٹ، ایئرکولرز سمیت دیگر سامان کی خریداریوں کی تحقیقات ہوں گی جس کے لئے محکمہ اینٹی کرپشن نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے 8 ٹی ایم او سمیت کنٹریکٹرز کو 16فروری کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎