شاندار کارکردگی، مراد سعید کے بعد ایک اور نوجوان وزیر کو ترقی مل گئی

مراد سعید کے بعد ایک اور نوجوان وزیر کو ترقی مل گئی.


وزیر مملکت برائے خزانہ حماد اظہر کو شاندار کارکردگی دکھانے پر وزیر اعظم عمران خان نے حکومت کے ترجمان برائے معیشت کا عہدہ بھی سونپ دیا ہے.

اس سے پہلے اب تک مراد سعید وہ واحد وزیر ہیں جنہیں ترقی دے کر وزیر مملکت سے وفاقی وزیر بنایا گیا تھا.

تاہم اب حماد اظہر کو حکومت کے ترجمان برائے معیشت کا عہدہ بھی سونپ دیا گیا ہے.

 حماد اظہر سے قبل یہ عہدہ ماہر معیشت فرخ سلیم کے پاس تھا۔

تاہم فرخ سلیم کی تعیناتی کے حوالے سے پیدا ہونے والے تنازعے کے بعد اب یہ عہدہ وزیر مملکت حماد اظہر کو دے دیا گیا ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎