تحریک لبیک کی قیادت اور کارکنوں کی رہائی کی درخواست، عدالت نے حکومت کو حکم جاری کردیا

۔پیر کے روز ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کیس کی سماعت کی ۔


لاہور ہائیکورٹ نے تحریک لبیک کی قیادت اور کارکنان کی نظر بندیوں کے خلاف درخواستوں پر ہوم ڈیپارٹمنٹ کو تین دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا.

ایڈیشنل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ فصیل اصغر نے بتایا کہ 682 لوگ نظر بند ہیں ۔

جس پر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے ریمارکس دیئے کہ لوگوں کی آزادی کا معاملہ ہے،اگر کسی نے گڑ بڑ کی تو اسے قیمت ادا کرنا ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے معاشرے کو جواب دینا ہے،کسی کے گھر روٹی نہیں ہو گی تو مشکل زیادہ ہو جائے گی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎