ہمیشہ اس ٹیم کوہرانامشکل ہوتاہے جس کا کپتان۔۔۔عاقب جاوید نے ایسی بات کہہ دی کہ سرفرازاحمد بھی سوچنے پر مجبورہوجائیں گے

 ڈائریکٹر لاہور قلندرز عاقب جاوید نے کہا ہے کہ جس ٹیم کا کپتان اچھا کھیلتا ہے اسے ہرانا مشکل ہوتا ہے۔


عاقب جاوید نے کہا کہ کپتان اور کوچ ایک دوسرے سے لڑیں نہیں بلکہ ایک دوسرے کو سپورٹ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف یو اے ای میں اچھا کھیلنے سے کام نہیں چلے گا۔

عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا میں ہمیشہ مشکل ہوتی ہے، پاکستانی ٹیم کو بھارتی ٹیم کی طرح ٹف ہونا پڑے گا۔

عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ جس ٹیم کا کپتان اچھا کھیلتا ہے اسے ہرانا مشکل ہوتا ہے۔

انہوں نے بھارت کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ویرات کوہلی کی پرفارمنس اچھی ہے تو اسے ہرانا مشکل ہے۔

قومی ٹیم میں کوچ اور کپتان کے درمیان تلخی کے حوالے سے عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ ٹیم کی پرفارمنس کیسی بھی ہو، کپتان اور کوچ کو ایک پیج پر ہونا چاہیے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎