کیا آپ شکر قندی کے اس فائدے سے واقف ہیں؟

شوگر کے مریضوں کو اکثر یہ کہا جاتا ہے کہ وہ آلو کا استعمال نہ کریں، آلو شوگر کے مریضوں کے لیے نقصان دہ ہے یا آلو سے شوگر بڑھتی ہے وغیرہ جبکہ نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ شوگر کے مریضوں کے لیے شکرقندی کا استعمال بے حد مفید ہے۔


بھارتی ویب سائٹ’این ڈی ٹی وی ‘کے مطابق ایک امریکی ماہر غذائیت نےجسم میں موجود خون میں شوگر کے لیول کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے شکر قندی کے زیادہ سے زیادہ استعمال کا مشورہ دیا ہے۔

امریکی ماہر غذائیت کا کہناہے کہ شکر قندی شوگر کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔

شوگر ایک ایسی بیماری ہے جس کا شمار ’میٹابولک بیماریوں‘ میں ہوتاہے، یہ وہ بیماریاں ہیں جو خون میں شوگر (گلوکوز) کی مقدار کو بڑھاتی ہیں۔ ان بیماریوں سے بچنے اور چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے ماہرین غذائیت مناسب غذا، ورزش اور دوائوں کے درست استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔

تاہم ایک نئی تحقیق کے بعد ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ شوگر کے مریضوں کے لیے شکرقندی کا استعمال نہایت مفید ہے۔ اس کی وجہ انہوں نے بتائی کہ شوگر کے مرض میں مبتلا افراد کو ڈاکٹر فائبر سے بھرپور غذائیں کھانے کا کہتے ہیں اور تحقیق کے مطابق آلو فائبر سے بھرپور سبزی ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎