ارجنٹائن: حکومت کی معاشی پالیسیوں کیخلاف عوام سراپا احتجاج

بیونس آئرس: (دنیا نیوز) ارجنٹائن میں حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف عوام کا سمندر سڑکوں پر آ گیا۔ لوگوں کا کہنا ہے حکومت ان کی نوکریاں ختم کر رہی ہے جو قابل قبول نہیں۔


ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں ہزاروں افراد نے شہر بلاک کر دیا۔ مظاہرین نے ملک میں خوراک اور صحت کے شعبوں میں ایمرجنسی لگانے کا مطالبہ کر دیا۔ دارالحکومت میں احتجاج کے بعد مظاہرے 50 سے زائد دیگر شہروں میں بھی پھیل گئے، تاہم پولیس نے حالات پر قابو پائے رکھا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎