عارف علوی نے پاکستان کے صدر ہونے کاحق ادا کردیا

 ڈاکٹر عارف علوی نے یوم یکجہتی کشمیر پر بھارت سے 8مطالبات کرکے پاکستان کے صدر ہونے کا حق ادا کردیاہے۔


دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر “ میں گفتگو کرتے ہوئے مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ ڈاکٹر عارف علوی نے یوم یکجہتی کشمیر پر بھارت سے 8مطالبات کرکے پاکستان کے صدر ہونے کا حق ادا کردیاہے ، یہ آٹھ نکات ہر پاکستانی اور کشمیری کی زبان بن جانے چاہئے اور پاکستان کو عالمی سطح پر ان مطالبات کے حق میں تحریک چلانی چاہئے ۔

ان کا کہنا تھا کہشیخ رشید نے بلاول بھٹو زرداری کے معاملے میں ہاتھ ہلکاکردیا ہے اور ان کی جانب سے کی گئی ہلکی پھلکی معذرت کو قبول کرلیا ہے ،وہ غالباً اپنے دشمنوں کی صف کو وسیع نہیں کرناچاہتے۔

انہوں نے کہا کہ فیصل آباد وزیر خزانہ اسد عمر سے بہت خوش ہے ، یہاں کے تاجر اسد عمر سے بہت مطمئن ہیں اور یہاں وزیر خزانہ کیلئے دعائیں ہورہی ہیں ۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎