عارف عثمانی نیشنل بینک کے صدر تعینات

وفاقی حکومت نے عارف عثمانی کو نیشنل بینک کا صدر تعینات کردیا۔ وزارت خزانہ نے عارف عثمانی کو صدر نیشنل بینک تعینات کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔


وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق عارف عثمانی کو3 سال کے لیے صدر نیشنل بینک کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے اور ان کی تعیناتی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

قبل ازیں 9 نومبر کو وزیرخزانہ اسد عمر نے عہدے کے لیے مختلف امیدواروں کے انٹرویو کیے تھے۔ بعد ازاں 29 نومبر کو کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں عارف عثمانی کی تعیناتی کی منظور دی گئی تاہم نوٹی فکیشن فوری طور پر جاری نہ ہوسکا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎