آرمی چیف بھی وزیراعظم عمران خان اور اسد عمر سے خوش، حکومت کی شاندار الفاظ میں تعریف

معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ مخالفین کی جانب سے یہ افواہ اڑائی گئی کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ اسد عمر نے معیشت کا برا حال کر دیا ہے


لیکن ابھی ایک ہفتہ قبل ہی آرمی چیف نے ایک سیمینار میں کہا ہے کہ حکومت ملک کو اقتصادی بحران سے نکالنے اور ملکی معیشت کو بہتر کرنے کے لیے کوشاں ہے تو فوج اس کے ساتھ ہے۔

 آرمی چیف نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور اسد عمر نے بہترین کام کیا ہے۔

ملک کو جو مالی طور پر امداد چاہئیے تھی اس کے لیے عمران خان اور اسد عمر نے بہترین کوشش کی ہے

واضح رہے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کے بغیر اپنے مالی بحران پر قابو پاسکتا ہے اور آئی ایم ایف سے قرض کے لئے رجوع کئے بغیر بھی اپنی معیشت کو بہتر بناسکتا ہے۔

انہوں نے جمعہ کو ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سعودی عرب سے غیر مشروط اور کم ترین سود کی شرح 3 فیصد پر مالیاتی پیکج حاصل کر رہی ہے.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎