سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے شہباز شریف کے لیے ایسا کام کر دیا کہ عمران خان بھی حیران رہ جائیں گے

 شہباز شریف کو ہٹانے کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں جس میں حکومت کے اتحادیوں کی منظوری کو اہم قرار دیا جا رہا ہے


شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی سے ہٹانے کے معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ڈٹ گئے۔ اسد قیصر کا کہنا ہے کہ میں کسی کی ڈکٹیشن نہیں لوں گا۔ انہوں نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے زبانی حملوں کا جواب بھی دیا اور ساتھ ہی انہوں نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی شہباز شریف کیخلاف تحریک عدم اعتماد آنے کی صورت میں استعفیٰ دینے کا عندیہ بھی دیدیا۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اسد قیصر نے اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینے کا دعوی کیا تھا

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم بھی سپیکر قومی اسمبلی کی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں۔ اسد قیصر جن وعدوں پر سپیکر قومی اسمبلی بنے تھے وہ پورے نہیں کر رہے۔۔اسد قیصر ایوان کا ماحول حکومت کے حق میں بہتر بنانے کا وعدہ بھی پورا نہیں کر سکے اور اب انہوں نے شہباز شریف کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کی صورت میں استعفیٰ دینے کا عندیہ بھی دیدیا ہے

اس ضمن میں جلد ہی وزیراعظم عمران خان اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی اہم ملاقات متوقع ہے

شہباز شریف کو ہٹانے کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں جس میں حکومت کے اتحادیوں کی منظوری کو اہم قرار دیا جا رہا ہے

 دوسری جانب بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل نے شہباز شریف کے خلاف حکومت کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیاہے۔۔تاہم بی این پی مینگل نے اس معاملے میں حکومت کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیاہے۔ بی این پی مینگل کے ذرائع کے مطابق پارٹی کسی غیر جمہوری اقدام میں حکومت کا ساتھ نہیں دے گی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎