اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ن لیگی رُکن اسمبلی کو ایوان سے باہر نکال دیا

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ن لیگ کے رکن اسمبلی جاوید لطیف کو گوشوارے بروقت جمع نہ کرانے پر اجلاس سے نکال دیا۔


اسد قیصر نے جاوید لطیف سے کہا جاوید لطیف صاحب آپ کی رکنیت معطل ہے آپ ایوان سے چلے جائیں۔

اسپیکر کی ہدایت پر جاوید لطیف ایوان سے چلے گئے۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے رکن اسمبلی آفرین خان کو بھی اجلاس سے باہر جانے کی ہدایت کر دی۔اسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس شروع ہونے سے پہلے ہدایت کی تھتی کی گوشوارے بروقت جمع نہ کرانے پر اراکین اسمبلی باہر چلے جائیں۔

جب حکومتی ایم این اے آفتاب صدیقی رکنیت معطل ہونے کے باوجود قومی اسمبلی اجلاس میں شریک رہے۔

انہوں نے نا صرف اجلاس میں شرکت کی بلکہ وقفہ سوالات میں حصہ بھی لیا۔واضح رہے گذشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گوشوارے جمع نہ کروانے پر 322 ارکان کی رکنیت معطل کی تھی۔ تحریک انصاف کے 59، اور مسلم لیگ ن کے 45 ارکان کی رکنیت معطل کی گئی تھی۔

معطل کیے گئے ارکان میں وفاقی وزیر فواد چوہدری، وفاقی وزیر برائے مملکت شہریار آفریدی،علی امین گنڈا پور اور صداقت عباسی بھی شامل ہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎