سعودی عرب کی جانب سے تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری۔۔۔ اسد عمر نے قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی

وفاقی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی پاکستان میں  تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کا اعلان ہونے جارہا ہے. 


انہوں نے کہا کہ  کابینہ سے مشورہ لینے کے بعد آئندہ ہفتے اس پر اعلان ہوجائے گا  سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پیغام بھجوایا ہے کہ اس متعلق  جلدی کریں.

اسد عمر کا کہنا تھا کہ عوام کی فلاح کے لیے کام کرنے والوں کی قدر کرتا ہوں اور مجھے صرف اس سے دلچسپی ہے کہ عوام کی بہتری کے لیے کون کام کررہا ہے. مجھے اس سے کوئی سروکار نہیں کہ کون سا افسر کس کے قریب ہے.

ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی معاشرہ کرپشن کے خاتمے کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا، ملک میں انصاف کا تقاضہ یہ ہے کہ جیب کاٹنے والے کو جیل ہو تو ملک لوٹنے والے کو بھی جیل ہو.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎