وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے قوم سے کیے گئے وعدے کو سچ کر دکھایا

 وزیر اعظم عمران خان اپنے عوامی اقدامات سے اس حکومت کی ساکھ بہتر بنانے میں مصروف ہیں۔


دوسری جانب عوام نے بھی موجودہ حکومت سے بہت سے امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں جسکی بنیادی وجہ الیکشن سے قبل تحریکا انصاف کی جانب سے کئیے گئے وعدے تھے۔

ان میں سے ہی ایک بڑا وعدہ تحریک انصاف کی حکومت نے آج پورا کر دیا ہے۔وہ وعدہ ٹیکسٹائل پالیسی کے حوالے سے تھا۔

۔وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ہم نے ابتدائی ماہ ہی میں اپنا بڑا وعدہ سچ کر دکھایا اور ابھی آنے والے دنوں میں بہت کچھ ہونے والا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ایک سال پہلے جب میں نے ٹیکسٹائل پالیسی کی بات کی تھی تو سب نے یہ کہا تھا کہ یہ سب ایک سیاسی نعرہ ہے اور اس سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں اور ٹیکسٹائل پالیسی کبھی بھی حقیقت نہیں بن سکتی۔انکا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ہم نے ابتدائی ماہ ہی میں اپنا بڑا وعدہ سچ کر دکھایا اور ابھی آنے والے دنوں میں بہت کچھ ہونے والا ہے



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎