بھارت ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو دینے پر تلملا اٹھا

بارہ سال بعد ایشیائی کرکٹ کا میلہ 2020 میں پاکستان میں سجے گا۔ایشین کرکٹ کونسل نے ایونٹ کی میزبانی پاکستان کے سپرد کی تو بھارت نے فیصلے کی مخالفت کردی۔


ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی کی میزبانی پاکستان کے سپرد کی تو بھارت کرکٹ بورڈ میں بھونچال آگیا اور وینیو بدلنے کا مطالبہ کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے وینیو بدلنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ بھارتی بورڈ کے آفیشل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کھیلنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،پاکستان کو متبادل انتظام کرنا ہوگا۔پی سی بی ایونٹ کے میچزکہاں کرائے گا، اس کا فیصلہ بعد میں کیا جائےگا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎