عمران خان کو بڑی کامیابی مل گئی ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو بڑی رقم دینے کا اعلان کردیا

پاکستان کو سعود ی عرب کی جانب سے دوسری ایک ار ب ڈالر کی دوسری قسط موصول ہوگئی ہے تاہم اب ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی جانب سے پاکستان کو قرض دینے کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔


ایشیائی ترقیاتی بینک آئندہ تین سال کے دوران پاکستان کو 2 ارب 30 کروڑ ڈالر قرضہ فراہم کرے گا۔ ملنے والی رقم سے توانائی، کیپٹیل مارکیٹ اور مقابلے کی فضاء قائم کرنے سے مقامی صنعتوں کی پیداواری صلاحیت بڑھے گی۔

معیشت کی بحالی اور روز گار کے مواقع پیدا کرنے کی خاطر ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو آئندہ تین سال میں 2 ارب 30 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرے گا، یہ رقم توانائی کے منصوبوں، کیپٹل مارکیٹ کی بہتری اور ملک میں مقابلے کی فضاء قائم کرنے کے لئے خرچ کی جائے گی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کو یہ رقم سال 2019 سے 2021 کے درمیان فراہم کی جائے گی، اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ صںعتوں کی پیداواری صلاحیت بڑھنے سے تجارتی خسارہ کم ہو گا۔

 معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے توانائی، کیپٹیل مارکیٹ اور مقابلے کی فضاء قائم کرنے کے لئے رقم فراہم کرنے سے مقامی صنعتوں کی پیداواری صلاحیت بڑھے گی جس سے درآمدی اشیاء پر انحصار کم ہوگا اور روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہونگے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎