شہبازشریف آپ کوسڑکوںپر گھسیٹنے کا کہتے تھے،صحافی کے سوال پر آصف زرداری نےایسا جواب دے دیا کہ ہر کوئی ہکا بکا رہ گیا

ماضی میں شہباز شریف آصف علی زرداری کے خلاف مختلف قسم کے بیانات دے چکے ہیں 


 معروف صحافی و سینئیر تجزیہ کار عارف نظامی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی جانب سے جو یہ بیان دیا گیا کہ وہ مجھے سڑکوں پر گھسیٹیں گے تو انہوں نے صرف جلسے کی زبان استعمال کی ورنہ سڑکوں پر تو کسی کو بھی نہیں گھسیٹا جا سکتا ۔ شہباز شریف کی جانب سے سڑکوں پر گھسیٹے جانے والے بیان کی صفائی دیتے ہوئےکہا کہ میں یہ نہیں کہتا کہ مجھے نہیں گھسیٹا جا سکتا بلکہ ایسا کسی کے ساتھ بھی نہیں کیا جاسکتا۔

ماضی میں شہباز شریف آصف علی زرداری کے خلاف مختلف قسم کے بیانات دے چکے ہیں ایک بار انہوں نے جلسے خطاب کرتےہوئے کہا تھا کہ اگر میں نے زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹ کر اس کے پیٹ سے کرپشن کا پیسہ واپس نہ نکالا تو میرا نام بھی شہباز شریف نہیں اور یہ بھی کہا کہ میں زرداری کا پیٹ بھاڑ کر کرپشن کاپیسہ نکلواوں گا اور قوم کے قدموں میں لا کر رکھ دوں گا۔

تاہم آج یہی شہباز شریف مشکل وقت پڑنے پر اسی زرداری کے ہم پیالہ و ہم نوالہ ہو چکے ہیں نہ صرف یہ کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے ایک دوسرے کے ساتھ ایکا کر لیا



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎