آسیہ بی بی کی رہائی نا منظور،معاملہ ایک بارپھر سپریم کورٹ جا پہنچا

آسیہ بی بی کی رہائی کے فیصلے کے خلاف دائر نظر ثانی اپیل سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی ہے۔


 آسیہ بی بی کی رہائی کے خلاف درخواست کے معاملے سے متعلق اہم خبر سامنے آئی ہےقاری محمد سلام نے سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی اپیل دائر کر رکھی تھی جسے اب سماعت کے لیے مقرر کر لیا گیا ہے۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

بنچ میں جسٹسن قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس مظہر عالم شامل ہیں۔تین رکنی بنچ 29 جنوری کو اپیل پر سماعت کرے گا۔واضح رہے سپریم کورٹ نے توہین رسالت کیس میں آسیہ بی بی کی رہائی کا حکم دیا تھا۔  توہین رسالت کے مقدمے میں قید آسیہ بی بی کو رہا کیا گیا تھا ۔سابق چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رُکنی بینچ نے فیصلہ سنایا تھا ۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس مظہر عالم خان بھی بنچ کا حصہ تھے۔

سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے آسیہ بی بی کو الزامات سے بری کیا اور رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے سے قبل ہی تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے اپنے کارکنان کو جمع ہونے کی کال دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر آسیہ بی بی کو رہا کیا جائے تو کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروائیں.

عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے بعد مذہبی جماعت کے کارکنان اسلام آباد اور راولپنڈی کے سنگم فیض آباد پر جمع ہونا شروع ہوگئے اور وہاں روڈ کو بلاک کردیا، علاوہ ازیں اسلام آباد میں آبپارہ کے علاقے کو بھی بند کروادیا گیا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎