توہین رسالت کیس میں رہائی پانے والی آسیہ بی بی چپکے سے بڑی گیم ڈال گئی

آسیہ بی بی کینیڈا میں موجود اپنی دونوں صاحبزادیوں اور شوہر کے پاس جائیں گی


 ان کے بچے پہلے ہی ادھر ہیں ، کینیڈا نے ان کے پورے خاندان کو شہریت دینے کی حامی بھی بھر لی 

 سپریم کورٹ نے منگل کے روز توہین رسالت کے جھوٹے مقدمے میں باعزت بری قرار دیے جانے کا فیصلہ برقرار رکھا جس کے بعد آسیہ بی بی نے کینیڈا میں موجود اپنے اہل خانہ کے پاس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق توہین رسات کے جھوٹے مقدمے میں پھانسی کی سزا سے بچ جانے والی آسیہ بی بینے رہائی پانے کے بعد اپنے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ کر لیا ہے، آسیہ بی بی کینیڈا میں موجود اپنی دونوں صاحبزادیوں اور شوہر کے پاس جائیں گی، اور وہیں مستقل رہائش اختیار کر لیں گی۔

آسیہ بی بی کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے ملاقات بھی کریں گی،، اس ملاقات کے دوران ہی ممکنہ طور پر آسیہ بی بی کو کینیڈین شہریت دیے جانے کا اعلان کیا جائے گا،، اس سے قبل منگل کے روز چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے آسیہ بی بی کی بریت پر نظرثانی کے لیے دائر کی جانے والی درخواست کی سماعت کی، اور اب وہ کینیڈا میں ہی رہیں گی ، جبکہ لوگ سوچ رہے تھے کہ وہ پاکستان میں رہے گی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎