پرتھ ٹیسٹ میچ میں کون سی ٹیم جیت کے قریب؟

سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان آسٹریلیا نے ایک سو بتیس رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے اپنی دوسری نامکمل اننگز شروع کی اور ٹوٹل کو دو سو تینتالیس رنز تک پہنچا کر کوہلی الیون کو دو سو ستاسی رنز کا ہدف دیا۔

بھارت اور آسڑیلیا کی ٹیموں کے مابین پرتھ ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا، دو سو ستاسی رنز کے آسٹریلوی ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے مہمان بھارت نے 5 وکٹ پر 112 رنز بنا لیے۔


جواب میں مہمان ٹیم کی صفر پر پہلی اور تیرہ پر دوسری وکٹ گر گئی، اڑتالیس کے مجموعے پر کپتان ویرات کوہلی بھی چلتے بنے، پہلی اننگز کے سنچری میکر کپتان صرف سترہ رنز بنا سکے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎